7 جون، 2021، 9:14 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84357548
T T
0 Persons
ایران میں سیٹلائٹ کی مداری حرکت کی نقل کرنے والا روبوٹ کی تیاری

تہران، ارنا- تہران یونیورسٹی کی کالج برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پہلی بار کیلئے اندرون ملک میں سیٹلائٹ کی مداری حرکت کی نقل کرنے والا روبوٹ کو تیار کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار "علی حسین رضائیان" نے پیر کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایرانی روبوٹ کا ابتدائی ورژن، جو بنیادی اور سیدھے سہولیات سے بنایا گیا ہے، کو فی الحال ایرو اسپیس فلائٹ پرفارمنس لیبارٹری میں رکھا گیا ہے۔

 اس روبوٹ کا خلائی صنعت میں کنٹرول الگورتھموں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے پری لانچ ٹیسٹ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

رضائیان نے مزید کہا کہ اس کالج میں زرعی اور شہری سپریپروں کے استعمال کیلئے ایک اور ایرانی روبوٹ کی تعمیر کی گئی ہے اوراب لیبارٹری کے نمونے کی شکل میں اس کے ایک اعلی صلاحیت کیساتھ تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اڑن روبوٹ ایک مخصوص نمونے کے تناسب سے کیڑے مار دوا کے استعمال کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رضائیان نے مزید کہا کہ ملک میں ایک لیڈارو سونار ٹکنالوجی کے ساتھ فلوٹنگ لائن انسپکشن روبوٹ بنایا گیا ہے اور یہ روبوٹ اپنی نوعیت کی تعمیر کی وجہ سے بڑے قطر کی روانی لائنوں کے تلچھٹ کی مقدار کی پیمائش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریری تصاویر کو فارسی متن میں تبدیل کرنے والا ٹیکنالوجی بھی اس کالج کی اور تعمیری کارنامہ ہے اوراس ٹیکنالوجی کیساتھ ، فوٹو اور پی ڈی ایف فائلوں پر فارسی متن کو قابل تدوین عبارتوں میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .