یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ٹوئیٹر پر اپنے ذاتی اکاونٹ پر لکھی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائيل کے وزیر اعظم نیتن یاہو بھی سابق امریکی صدر ٹرمپ، سابق امریکی وزیر خارجہ پمپئو اورسابق مشیر جان بولٹن کی طرح تاریخ کے کوڑے دان میں پہنچ گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران بدستور سرافراز اور سربلند ہے۔
یہ عاقبت گزشتہ صدیوں میں تمام ان افراد کے لئے دہرائی گئی ہے جو ایرانی عوام کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے اور انقلاب اسلامی کے مخالفین کا حشر ایسا ہی ہوتا ہے۔
اب راستہ بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔
حکومت کی تشکیل کیلئے نیتن یاہو کے پاس بدھ کی رات تک کا وقت تھا تاہم وہ کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے جس کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ یش عتید پارٹی کے سربراہ 'یائیر لاپید ' نے کابینہ کی تشکیل کے لئے بھاری اکثریت سے اپارلیمنٹ کے اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے اور وہ عنقریب خود ساختہ ریاست اسرائیل کے صدر کو اپنی کابینہ کی تشکیل سے آگاہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ