4 جون، 2021، 10:54 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84354822
T T
0 Persons
امام خمینی کے یکجا نظریات آج مسلمانوں کی ضرورت ہیں: ایرانی سفیر

اسلام آباد، ارنا - پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امام خمینی کے یکجا نظریات مسلمانوں کی  آج ضرورت ہیں۔

یہ بات پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمدعلی حسینی نے گزشتہ روز اسلامی انقلاب کے عظیم بانی  کی رحلت کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے "امام خمینی اور اتحاد امت اسلامیہ" کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ کانفرنس جمعرات کے روز ایرانی ثقافتی قونصل خانے کے زیر اہتمام راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے اتحاد اور اخوت پر امام خمینی کا عقیدہ قرآن اور پیغمبر اکرم (ص) کی روایت سے پیدا ہوا ہے۔

حسینی نے کہا کہ اتحاد ڈپلومیسی کے اتحاد کی شکل میں امام  خمینی کے نظریات پر عمل کرنا مشترکہ دہمکیوں کے مقابلہ کرنے کے لیے آج مسلمانوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کے ساتھ ساتھ ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر 'احسان خزاعی' ، متعدد پاکستانی سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شخصیات، سنی اور شیعہ علماء ، یونیورسٹی کے پروفیسرز اور میڈیا کے ممبران نےاس کانفرنس میں شرکت کی۔

امام خمینی کا خیال تھا کہ اسلامی مذاہب کے مابین اتحاد و اتفاق کا موضوع  ایک ممکن اور ناگزیر ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے اتحاد اور اتفاق کو ایک عارضی ہتھکنڈے کے طور پر نہیں دیکھا تھا ، یعنی انہوں نے ایک مستقل اور عارضی فائدہ یا حتی کہ اسٹریٹجک اور درمیانی اور طویل المدت مفاد حاصل کرنے کے لئے اتحاد پر اصرار نہیں کیا تھا۔

ایرانی سفیر نے بتایا کہ مسئلہ فلسطین اتحادکے لحاظ سے خمینی کے عملی اقدام کی ایک نمایان مثال تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا معاملہ تھا اور امام نے اپنی بغاوت کے آغاز پر ہی اس مسئلے کو اٹھایا اور تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی دہشت گردانہ حکومت  کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت کریں اور پوری دنیا کی آزادی کے لئے جدوجہد کریں۔

حسینی نے کہا کہ امام خمینی نے صرف فکری اور نظریاتی طور پر اتحاد و اتفاق پر زور نہیں دیا تھا بلکہ ساتھ ہی وہ عمل کے میدان میں بھی موجود تھے اور دوسرے مسلم ممالک کے اسکالروں کو بھی ایسا کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے بتایا کہ امام خمینی کے یکجا نظریات آج مسلمانوں کی ضرورت ہیں

انہوں نے کہاکہ بانی انقلاب کے عظیم بانی کی وفات کے بعد  آیت اللہ خامنہ ای نے ان کے رویے کو اتحاد ڈپلومیسی "کے نام سے جاری رکھا۔

اس موقع پر ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی قونصلر احسان خزاعی نے کہا کہ تقریب مذاہب اسلامی امام خمینی کا ایک اہم کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اسلامی مذاہب کے مابین اتحاد پیدا کرنے میں امام خمینی (رہ) کا قیمتی کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جو امام خمینی (رہ) نے ہمیشہ اس مسئلے پر زور دیا۔

خزاعی نے کہا کہ امام خمینی (رہ) مظلوموں اور تمام مسلمانوں کے حامی تھے اور انہوں نے ہمیشہ لوگوں سے اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .