تفصیلات کے مطابق، انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال کی تاریخ اور شماریات نے تمام براعظموں کی منتخب ٹیموں بشمول ایشین براعظم فٹبال ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
اس ٹیم میں 1901ء سے 2000ء تک منتخب ایشیائی فٹبالرز جو اسی وقت اپنی قومی ٹیموں میں کھیلے گئے تھے، کی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے
ایشین براعظم منتخب ٹیم میں ایران سے دو نمائندے اور سعودی عرب، جاپان اور جنوبی کوریا سے تین نمائندے شامل ہیں۔
ایشین براعظم منختب ٹیم کی فہرست درج ذیل ہے؛
گول کیپر: سعودی عرب سے "محمد الدعایہ"، ڈیفنسر: "ہونگ میونگ بو"، جاپان سے "ماسامی" اور "یاسو ہیکو اوکودرا"، ہافبک: ایران سے "علی پروین"، جاپان سے "کازیوشی میورا"، جنوبی کوریا سے "کیم جو سونگ" اور سعودی عرب سے "سعد العویران اور اسٹرائیکر: ایران سے "علی دایی"، "سعودی عرب" سے "ماجد عبداللہ" اور جنوبی کوریا سے "چا بوم کئون"۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ