اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینی مقصد کیساتھ غداری ہے

قم، ارنا ۔ ایران میں فلسطین کی تحریک 'جہاد اسلامی' کے نمائندے نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول بنانا اور قدس کے مسئلے کو نظر انداز کرنا فلسطینی عوام کے ساتھ غداری اور اسلام کے دشمنوں کی مدد کرنا ہے۔

یہ بات ناصر ابوشریف نے گزشتہ روز قم میں القدس کی بین الاقوامی کانگریس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام بچوں کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے صہیونی منصوبے کے بارے میں ہوشیار ہونا چاہئے اور اس منصوجے کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنا چاہئے۔

ابوشریف نے کہا کہ  دنیا میں انصاف کا دعویٰ کرنے والے فلسطین اور اور اسلامی زمینوں پر قبضہ کے معاملے کو نظر انداز کرنا نہیں کرسکتے ہیں۔

ابوشریف نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین ایک نوآبادیاتی منصوبہ تھا جو ابتدا میں برطانیہ اور دوسرے نوآبادیاتی ممالک نے شروع کیا تھا اور اس منصوبے کا ان کا مقصد کچھ مادی فوائد حاصل کرنا اور اسلامی ممالک پر حکومت کا تسلط تھا۔

ابوشریف نے کہا کہ اسرائیل زوال پذیر ہے اور غاصب صہیونی حکومت کی شکست کا مطلب استعماری طاقتوں پر پوری اسلامی امت کی فتح ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .