اسلامی تشہیر کونسل کے نائب سربراہ "نصرت اللہ لطفی نے پیر کے روز کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای یوم القدس کے موقع پر جمعہ کو تقریر کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران کے کسی بھی کونے میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور عالمی یوم القدس کا محور قائد اسلامی انقلاب کا خطاب ہے۔
سپریم لیڈر کا لیکچر تہران کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجے براہ راست ملک کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلز پر نشر کیا جائے گا۔
لطفی نے انہوں نے بدھ اور جمعرات (5 اور 6 مئی) کو دو خصوصی اجلاسوں کے انعقاد کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اسلامی تحریک اور حماس اور حزب اللہ لبنان کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ اسلامی تشہیر کونسل میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور اجلاس عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل، ایران میں یمن اور فلسطین کے سفیروں اور کچھ غیر ملکی شخصیات کی موجودگی کے ساتھ جمعرات کو تہران کے فلسطین اسکوائر میں واقع امام صادق مسجد میں منعقد ہوگا
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ