24 اپریل، 2021، 9:05 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84307404
T T
0 Persons
فلسطینی عوام اور بیت المقدس کے رہنے والوں کیخلاف جرائم کا خاتمہ دیں: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیت المقدس کے رہنے والوں اور مقدس مقامات کیخلاف ناجائز صہیونی ریاست کی جارجیت کی مذمت کرتے ہوئے ان غیر انسانی اقدامات کے جلد ازجلد خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مجرم صہیونیوں کیخلاف فلسطینی عوام خصوصا یروشلم کے باشندوں اور نوجوانوں کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے نہتے فلسطینی عوام کیخلاف غیر انسانی اقدامات اور مقدس مکانات کی توہین کو روکنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطین پر قبضے اور فلسطینی عوام کیخلاف صہیونی جرائم کے تسلسل پر تبصرہ کرتے ہوئے آزادی کے حصول تک ہی مزاحتمی فرنٹ کی حمایت پر زور دیا۔

خطییب زادہ نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے اور صہیونی ریاست ایک قابض اور جارحیت کرنے والی ریاست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی بحران کا واحد حل، فلسطین کے اصل پاشندوں کے درمیان استصواب رائے کا انعقاد ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .