ایرانی کھیلاڑی عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں پہلی پوزیشن پر آگیا

رشت، ارنا – ایرانی کھیلاڑی 'آرمین ہادی پور' عالمی تائیکوانڈو کے مقابلوں میں 58 کلوگرام کے زمرے میں پانچویں پوزیشن پر آگیا۔

ایران کے شمالی صوبے گیلان سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی آرمین ہادی پور نے' 58 کلوگرام کے زمرے میں ۳۳۱.۸۴پوائنٹس کے ساتھ  پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ بات مرتضی ورزلدوست نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے کہی۔

عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن نے اپنی نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا جس میں آرمین ہادی پور پانچویں نمبر پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہادی پور نے اس سے پہلے مختلف پوزیشنیں حاصل کی ہیں انہوں نے 2019 کو بلغاریہ کے گڑیند پری مقابلوں کے تیسرے مرحلے میں کانسی کا تمغہ، سربیا کے ٹورنامنٹ مین ایک کانسی کا تمغہ، جاپان کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ، 2019 کو برطانیہ کے عالمی مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ، برطانیہ کے گرینڈ پری مقابلوں میں طلائی تمغہ، اردن کے عالمی مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ، ریو اولمپکس میں طلائی تمغہ، عالمی چیمپیئن شپ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ، ایشیائی مقابلوں میں ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ، عالمی یونیورسل طلباء گیمز میں 3 طلائی تمغے، عالمی مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ، گرینڈ پری مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ، گرینڈ اسلم مقابلوں میں طلائی تمغہ، روس کے گرینڈ پری مقابلوں میں ایک چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha