8 اپریل، 2021 4:46 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84288730
0 Persons
عراق سے 45 ایرانی مجرموں کی ملک میں منتقلی

تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر انصاف برائے بین الاقوامی اور انسانی حقوق امور نے کہا ہے کہ حالیہ دورہ عراق میں عراقی عدالتی عہدیداروں  کے ساتھ ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور وزیر انصاف کی مشاورت کے بعد 45 ایرانی مجرموں کو عراق سے ایران میں منتقل کیا گیا۔

یہ بات محمود عباسی منے جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مابین مجرموں کی منتقلی سے متعلق معاہدے  کے تحت ان مجرموں کو آج شلمچہ کی سرحد پر ایرانی عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

عباسی نے کہا کہ ان لوگوں میں سے زیادہ تر کا الزام منشیات کی اسمگلنگ ، نوادرات کی اسمگلنگ اور عراق میں غیر قانونی داخلہ ہے جن مجرموں میں سے ایک خاتون بھی موجود ہے جو اپنی بقیہ قید کی مدت ملک میں پوری کرے گی۔

عراقی جیلوں میں 400 کے قریب ایرانی مجرم قیدی ہیں جس سال پہلے مرحلے میں 45 مجرم کو ملک میں منتقل کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =