6 اپریل، 2021، 5:15 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84286285
T T
0 Persons
امریکہ اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دے: ایرانی مندوب

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مستقل مندوب نے امریکہ کیجانب سے پابندیوں کی منسوخی اور ایران کیجانب سے اپنے جوہری وعدوں پر واپسی کو ایک جیٹ ڈیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دے۔

ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی" نے منگل کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ ایران اور 1+4 گروہ، اپنے مذاکرات کا از سر نو آغاز کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے ابھی بھی جوہری معاہدے کی واپسی پر بائیڈن کے انتخابی وعدے کا پورا نہیں کیا ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ اس موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا ہوگا؛ اگر امریکہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے تو ایران بھی اپنے جوہری وعدوں پر پورا اترے گا۔

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے کہا کہ تب یہ ایک جیت ڈیل ہوگا۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس، آج بروز منگل کو ایران اور 1+4 گروہ کے درمیان انعقاد کیا جاتا ہے جس میں جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ایران کا جوہری معادے میں امریکی واپسی کا شرط، ملک کیخلاف امریکی پابندیوں کی منسوخی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .