6 مارچ، 2021، 9:53 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84253583
T T
0 Persons
تینوں جزیرے ایران کا اٹوٹ انگ ہیں: ایرانی وزارت خارجہ کا ترجمان

تہران، ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عرب لیگ کے وزرا اجلاس کے حتمی بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ یہ تینوں جزیرے ایران کا اٹوٹ انگ ہیں ۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے جمعہ کو عرب لیگ کے وزرا اجلاس کے حتمی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے عرب لیگ کے وزراء کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جعلی دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ لوگ عرب دنیا کو درپیش اہم مسائل جیسے کہ صہیونی غاصب کی خطے میں موجودگی، صہیونی کشیدگی اور یمنی عرب عوام کے خلاف ظالمانہ جنگ، کو حل کرنے کے بجائے ایک خیالی دشمنی پیدا کرکے عوامی رائے کو اپنے مذموم اور تباہ کن اقدامات سےمنحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہو‏ئے بتایا کہ وہ ممالک جو گذشتہ چھ سالوں میں یمن میں زندگی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے علاوہ لاکھوں افراد کی بھوک،بیماری ، بے گھر کا سبب ہیں اب وہ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگاکر خود کو بری الذمہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین ایرانی جزیروں کے بارے میں بے نتیجہ دعوے کو دہرانا موجودہ تاریخی ، جغرافیائی اور تاریخی حقائق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جزائر ایران کا جزو لاینفک ہیں۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے آج (جمعہ کو) ایک بیان جاری کرتے ہوئے عرب لیگ کے وزرا کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .