ایرانی سرحدی علاقے سراوان میں پاسداران اسلامی انقلاب فورسز پر دہشتگردانہ حملہ

زاہدان، ارنا- پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں واقع  علاقے بم میں آج بروز منگل کو پاسداران اسلامی انقلاب فورس پر دہشتگردانہ حملہ کیا گیا۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اس دہشتگردانہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروہ کے عناصر نے شہر سراوان میں واقع علاقے بم میں، عوام کی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں سڑک تعمیر کرنے والے پاسداران اسلامی انقلاب فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی اور ایک بھی لاپتہ ہوگیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے، عوام کی خدمات کی فراہمی پر کوئی خلل نہیں ڈال سکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =