5 فروری، 2021، 2:12 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84212115
T T
0 Persons

پاکستان میں قید 17 ایرانی ملاحوں کی رہائی

5 فروری، 2021، 2:12 PM
News ID: 84212115
پاکستان میں قید 17 ایرانی ملاحوں کی رہائی

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے شہر کراچی کی جیلوں میں قید 17 ایرانی ملاحوں کو رہا کرکے انہیں وطن واپس روانہ کردیا گیا۔

کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کے مطابق، بیرون ملک میں مقیم ایرانی شہریوں کے حقوق کی فراہمی اور کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کی کوششوں سے کراچی کی جیلوں میں قید 17 دیگر ایرانی ملاحوں کو رہا کردیا گیا اور ان کو ایرانی ائیرلائن کے ذریعے وطن واپس روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ان ملاحوں کو گزشتہ 4 مہینے کے دوران، پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کرکے کراچی کی جیل میں رکھا گیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک مجموعی طور پر اسی جرم میں پاکستانی جیلوں میں قید 101 ایرانی ملاحوں کو آزاد کردیا گیا ہے۔

اس سے پہلے کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل "احمد محمدی" نے پاکستانی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں ان سے غفلت سے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ملاحوں سے نرمی اختیار کرنے اور انہیں ممکن حد تک ایرانی سمندری حدود کی طرف رہنمائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے ایرانی ملاحوں سے بھی زیادہ احتیاط برتنے اور دونوں ملکوں کی سمندری حدود کے قریب ہونے سے گزیر کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ 26 دیگر ایرانی ملاحوں کو بھی پاکستان کی سمندری حدود میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار اور قید میں رکھا گیا ہے جن کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .