15 جنوری، 2021، 2:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84186473
T T
0 Persons
اصفہان دنیا کی 52 خوبصورت سیاحتی دلچسبیوں میں سے ایک ہے

اصفہان، ارنا- نیویارک ٹائمز نے ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبے اصفہان کو 2021 کی 52 خوبصورت سیاحتی دلچسبیوں میں قرار دے دیا جس میں بے پناہ سیاحتی صلاحیتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ ترین رپوٹ میں دنیا کی 52 خوبصورت سیاحتی مقامات کا تعارف کیا ہے جس میں ایرانی صوبے اصفہان بھی شامل ہے۔

اس امریکی میگزین نے اپنے قارئین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مشکل حالات میں ان مقامات کے نام بتائیں جن کی وجہ سے انھیں خوشی، ترغیب اور راحت ہو اور 2 ہزار سے زیادہ تجاویز میں سے 52 سیاحتی مقامات کا انتخاب کیا گیا تا کہ لوگوں یہ یاد دلائے کہ دنیا ابھی زندہ ہے اور ہماری انتظار کررہی ہے۔

ان مقامات میں، جو دنیا کے مختلف براعظموں سے ہیں، واحد شہر جو 2021 میں ایران کی سیاحتی دلچسبیوں کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے وہ اصفہان ہے۔

اس رپورٹ میں اصفہان کو ایک قاری کے نقطہ نظر سے اس طرح بیان کیا گیا ہے؛ ونڈو روٹی کی سرسراہٹ، لاتعداد سوالات والے اور مسکراتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیورز اور وہ مڑنے والی گلی جو اصفہان کے گرینڈ بازار کے پوشیدہ کونوں کو ظاہر کرتی ہیں۔

اس رپورٹ میں اصفہان میں واقع  پُل خواجو اور عباسی ہوٹل کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔

مشی گن جھیل، پاکستانی شہر لاہور، بیروت، لبنان، اردن میں واقع وادی روم، سائبیریا، کیمبرج یونیورسٹی، مدینہ، مراکش، سینیگال میں واقع شہر ڈاکار، شمالی ماریانا جزیرے، کولمبیا میں واقع شہر لانس، ہندوستانی کالیا، مونٹانا گولڈن ٹرینگل اور کوسٹا ریکا میں واقع مالپپیس وہ دیگر خوبصورت مقامات ہیں جن کا اس رپورٹ میں تعارف کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی شہر اصفہان کی آبادی 2 ملین کی ہے اور وہ ایران کے سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے جس میں 2 ہزار سے زائد تاریخی اور پرانی مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے نقش جہان اسکوائر، چہل ستون محل اور جامع مسجد کو عالمی ثقافتی تنظیم میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

اصفہان کے امام اسکوائر (نقش جہان) کو ای یو ریسرچ پروجیکٹ کی شکل میں دنیا میں ثقافتی ورثے کے ایک اثاثے کے طور پر رجسٹرڈ اور متعارف کرایا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .