10 جنوری، 2021، 3:39 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84180720
T T
0 Persons
کیوبا کرونا ویکسین ایران کیساتھ مشترکہ منصوبہ ہے: ایرانی وزیر صحت

ساری، ارنا – ایرانی وزیر صحت ، علاج و طبی تعلیم نے کہا ہے کہ کیوبا کرونا ویکسین تحقیق کے لئے ایرانی پاسٹور انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے جو کلینیکل ٹرائلز سے گذر رہا ہے اور اگلے موسم بہار میں اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار کو پہنچے گا۔

یہ بات ڈاکٹر "سعید نمکی" نے اتوار کے روز شمالی صوبے مازندران میں کرونا کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ کیوبا-ایرانی ویکسین ، کرونا وائرس سے متعلق تیسری ویکسین ہے جس کے پیداواری مراحل کو سنجیدگی سے اسلامی جمہوریہ ایران نے اختیار کیا ہے۔
ڈاکٹر نمکی نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی ہیپاٹائٹس سی ویکسین تیار کرنے کے شعبے میں کیوبا کے ساتھ تعاون کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کرونا ویکسین ایرانی پاسٹور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور کیوبا کے ایک ممتاز سائنس دان کے تعاون سے تیار کی گئی ہے جس نے اس سلسلے میں ایک بااثر طریقہ اختیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین اب تک کیوبا میں کلینیکل ٹیسٹ کے دو مراحل کامیابی کے ساتھ اور بغیر کسی علامت کے گزر چکی ہے، بشرطیکہ امتحانات کا تیسرا مرحلہ ایران کے اندر شروع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور کیوبا کے درمیان مشترکہ ویکسین اگلی موسم بہار تک تیار ہوجائے گی اور پاسٹور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .