9 جنوری، 2021، 1:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84179212
T T
0 Persons
کورونا ویکسین کی تیاری کیلیے ایران اور کیوبا کا جیو پولیٹیکل اتحاد

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے سربراہ برائے انفارمیشن اور تعلقاتِ عامہ  نے انٹرامریکن ڈائیلاگ کے سربراہ کے بیانات کو دوبارہ شائع کرتے ہوئے کورونا ویکسین کی تیاری میں ایران اور کیوبا کے مابین جیو پولیٹیکل اتحاد پر زور دیا۔

یہ بات کیانوش جہانپور نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر واشنگٹن میں قائم انٹرامریکن ڈائیلاگ  اور تھنک ٹینک Inter-American Dialogue‎)  کے چیئرمین مائیکل شیفٹر Michael Shifter‎کی تقریر کا ایک حصہ دوبارہ شائع کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مائیکل شیفر کے حوالے سے کہا کہ یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ کیوبا اور ایران COVID-19 ویکسین تیار کررہے ہیں۔ دونوں حکومتوں کو سخت امریکی پابندیوں کا سامنا ہیں جن کے پاس ویکسین کی تیاری اور رسائی کے محدود مواقع موجود ہیں۔ یہ ایک جیو پولیٹیکل اور عملی اتحاد ہے۔

جہانپور نے گزشتہ ہفتے ارنا کے ساتھ انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک غیر ملکی ملک کے ساتھ کورونا ویکسین کی تیاری کے لئے پہلے ہی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کے انسانی کلینیکل ٹرائل کے انعقاد کے لئے ایران کی شرط اس ویکسین کی مشترکہ پیداوار اور ویکسین کی تیاری کی ٹیکنالوجی کی منتقلی  تھی ۔تاہم اس سلسلے میں کچھ غیر ملکی کمپنیوں نے ایران کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

فی الحال  ویکسین کی تیاری کے لیے صرف کیوبا کے ایک قدیم ترین اور مشہور انسٹی ٹیوٹ ، جس نے گزشتہ کئی سالوں سے ویکسین کی تیاری کے میدان میں ایران کے پاستور انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کیا ہے، اسی پلیٹ فارم اور اسی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایرانی پاستور کمپنی کے ساتھ کرونا ویکسین کی تیاری کے معاملے پر باہمی تعاون کر رہی ہے.

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں امریکا اور برطانیہ سے کوویڈ 19 ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کردی.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .