6 جنوری، 2021، 3:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84176426
T T
0 Persons
ایران کا صہیونی رجیم کے خفیہ جوہری پروگرام کی تحقیقات کا مطالبہ

تہران، ارنا – ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے آئی اے ای اے سے صیہونی حکومت کے خفیہ جوہری پروگرام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے آج بروز بدھ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کے ترقیاتی پروگرام کے منفی نتائج سے خبردار کیا اور آئی اے ای اے سے مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقائی اور عالمی تشویش کو دور کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

اس خط میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ آئی اے ای اے (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز اور جنرل کانفرنس میں اس مسئلے کو حل کریں۔

اس خط میں آیا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کو اس سلسلے میں فوری اور اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور انہیں واضح طور پر اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرے کہ غیر جوہری ہتھیار رکھنے والےایک رکن کی حیثیت سے کو فوری اور غیر مشروط طور این پی ٹی میں شامل ہونے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اپنے جوہری پروگرام کو ایٹمی ایجنسی کے جامع حفاظتی اقدامات کے تحت رکھیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .