ان خیالات کا اظہار محکمہ ثقافت کے نائب سربراہ "آریا محمد حسن طالبیان" نے پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیسکو کی کمیٹی برائے عالمی ثقافتی ورثے کے فیصلے کے مطابق، اس اجلاس کا کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ان لائن انعقاد کیا جائے گا۔
ایرانی محکمہ برائے ثفاتی ورثے، سیاحت اور دستکاری صنعت، اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے کی حیثیت سے چار کیسز بشمول مینیاتور، خانقاہ سینٹ تھڈیس، اود کا آلہ بنانے اور بجانے کی مہارت اور مہرگان تہوار کو یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں رجسٹر کرنے کیلئے پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یونیسکو کے کوٹے کی محدویت کی وجہ سے ان چار کیسز کو پڑوسی ممالک کیساتھ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ دوسرے ممالک کیساتھ مشترکہ کوٹے کے ذریعے ملک کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کو رجسٹر کرسکے۔
طالبیان نے کہا کہ مینیاتور کیس کو ترکی، آذربائیجان اور ازبکستان کیساتھ مشترکہ طور پر پیش کریں گے؛ خانقاہ سینٹ تھڈیس کیس کو آرمینیا سے مشترکہ طور پر پیش کریں گے؛ اود آلہ کو بنانے اور بجانے کی مہارت کی کیس کو شام سے مشترکہ طور پر پیش کریں گے اور مہرگان تہوار کی کیس کو تاجیکستان سے مشترکہ طور پر پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی نے ابتدائی فیصلے میں مینیاتور اور خانقاہ سینٹ تھڈیس کیسز کی رجسٹریشن سے اتفاق کیا ہے تا ہم مہرگان تہوار اور اود آلہ کو بنانے اور بجانے کی مہارت کے کیسز کے حوالے دینے کی تجویز کی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ