9 نومبر، 2020، 3:50 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84104418
T T
0 Persons
ٹرمپ کی پابندیاں ایران کیخلاف انتقام ہیں: وزیر تیل

تہران، ارنا – ایرانی وزیر تیل نے ایرانی تیل انڈسٹری کے عہدیداروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پابندیاں ایران کے خلاف انتقام ہیں ۔

یہ بات "بیژن نامدار زنگنہ" نے پیر کے روز ایک ویڈئو کانفرنس کے دوران ایرانی صوبے فارس میں 181 گیس منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے آخری دنوں میں ایران کی تیل صنعت کے منتظمین پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام اور پابندیاں عائد کردی ہے جبکہ ایران دہشتگردی کا شکار ہے۔
زنگنہ نے کہا کہ یہ پابندیاں ایران کے خلاف اس کے انتقام کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے پابندیوں کا سیلاب آنے کی افواہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کے لئے ابھی کچھ باقی نہیں ہے تاہم ، ان پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ تو ہم پابندیوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی وہ ہمارے منصوبوں میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، پابندیوں نے ہمیں مزید پرعزم بنایا ہے۔
ایرانی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سخت پابندیوں کے تحت ، ایران نے 17 ریفائنریز تعمیر کیں ، 30 پلیٹ فارمز لگائے ، سیکڑوں کنواں کھودے ، اور ہزاروں کلومیٹر پائپنگ کا نفاذ کیا تاکہ ایک ہزار ملین مکعب میٹر گیس کی پیداوار کی سطح تک پہنچ سکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .