26 اگست، 2020، 6:01 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84017789
T T
0 Persons
ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ میں نان آئل مصنوعات کی برآمدات 8۔1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

تہران، ارنا- ایرانی جنوبی پارس گیس فیلڈ میں پچھلے 5 مہینوں کے دوران 5۔7 ملین ٹن نان آئل مصنوعات کی برآمدات ہوئی جن کی مالیت کی شرح ایک ارب 813 ملین ڈالر ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی جنوبی پارس خصوصی اقتصادی زون کے کسٹم کے سربراہ نے بدھ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

"امیر عباس حمیدی" نے مزید کہا کہ رواں سال کے پچھلے 5 مہینوں کے دوران 5۔7 ملین نان آئل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جن میں میتھانول، پروپین، بیوٹین، لائٹ اینڈ ہیوی پولیٹین، گیس کنڈینسیٹ، امونیا، سلفر، اسٹائرین، خام تیل وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ مصنوعات کی مالی شرح ایک ارب 817 ملین ڈالر ہے اور زیادہ تر پاکستان، چین، جنوبی کوریا، بھارت، جاپان، انڈونیشیا، ترکی، اٹلی، جرمنی، قطر، مصر اور کویت میں برآمدات کی گئی ہیں۔

حمیدی نے کیپوٹیج کی شکل میں ملکی ساختہ مصنوعات کی نقل و حمل میں 2 ملین 881 ہزار 891 ٹن اضافے پر تبصرہ کیا جن کی مالیت کی شرح ایک ارب 162 ملین 965 ہزار 532 دالر کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نے کیپوٹیج کی شکل میں ملکی ساختہ مصنوعات کی نقل و حمل میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 145 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا جنوبی پاریس گیس فیلڈ کے مختلف فیزوں اور آئل ریفائریز کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 27 ہزار 374 ٹن سامان کی درآمدات ہوئی جن کی مالیت کی شرح 269 ملین 164 ہزار 784 ڈالر ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .