2 جولائی، 2020، 12:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83842025
T T
0 Persons
ایرانی اسپیکر کا پاکستان میں دہشتگردی حملے پر اظہار تعزیت

تہران، ارنا –ایرانی اسپیکر نے کراچی کے اسٹاک ایکسچینج مرکز میں ہونے والے دہشتگردی حملے کے نتیجے میں بعض پاکستانی شہری جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

محمد باقر قالیباف نے پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے نام سے ایک پیغام میں شہر کراچی کے اسٹاک ایکسچینج کے مرکز میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین اور خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا۔

متاثر خاندانوں کو تعزیت کا اظہار/ میں جان بحق ہونے افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

قالیباف نے کہا کہ امید ہے کہ اسلامی ممالک خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ فیصلہ کریں گے تا کہ ہم عالم اسلام میں امن و سکون اور استحکام کو دیکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالٰی سے اس دہشت گردی واقعہ کے شہدا کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

پاکستانی شہر کراچی میں اسٹاک ایکس چینج مرکز پر نامعلوم حملہ آوروں کے دہشتگردی حملے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے اور سیکیورٹی فورسز نے چار اہم حملہ آوروں کو جو خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے، بھی ہلاک کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .