ان خیالات کا اظہار "میخائل اولیانوف" نے منگل کے روز عالمی جوہری توانائی ادارے کے بورڈ آف گورنز کے آن لائن اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ روس کو ایران کے بارے میں آئی اے ای اے کی خفیہ رپورٹ سے معلومات کے لیک ہونے پر سخت تشویش ہے اور یہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے اور اس سے بورڈ آف گورنز کی سالیمت کو نقصان پہنچے گا۔
روسی مندوب نے اپنے اس خیالات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں بھی شیئر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کی بھر پور حمایت کرے گا۔
اولیانوف نے کہا کہ یہ حقیقت کہ جوہری معاہدہ ابھی بھی زندہ ہے اور تہران میں اس پر عمل درآمد جاری رکھنے کی اتنی ہمت ہے؛ خود جوہری معاہدے کی انوکھی نوعیت کا ثبوت دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کیجانب سے قرارداد 2231 میں منظور شدہ ایران کے دو جوہری تنصیبات پر دی گئی چھوٹ کے خاتمے کا فیصلہ، سلامتی کونسل اور عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو چیلینج کا سامنا کرے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنز کے تین روزہ اجلاس کا 15 جون سے آغاز ہوچکا ہے جس کا اصلی محور ایران ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ