29 مئی، 2020، 2:08 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83803654
T T
0 Persons
روس کی امریکہ کے ایران کی جوہری چھوٹ کی منسوخی کی مذمت

ماسکو، ارنا – روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے ایران کی جوہری چھوٹ کی منسوخی کی مذمت کرتے ہو‏ئے کہا ہے کہ کیا واشنگٹن توقع کرتا ہے کہ امریکہ اراک ری ایکٹر تعمیر کرے؟

یہ بات "ماریا زاخارووا" نے جمعرات کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس جو آن لائن کے طور  پر انعقاد کیا گیا، سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جوہری چھوٹ کے خاتمے سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کے اراک جوہری ری ایکٹر کی تعمیر کے منصوبے کو آزادانہ طور پر مکمل کرے؟
زخارووا نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس پالیسی کے آغاز کرنے والے یہ بھی نہیں پوچھتے کہ واشنگٹن کو کیا فائدہ ہے اور اگر جوہری معاہدے میں منصوبہ بندی اقدامات پر عمل درآمد نہ ہوئے تو امریکہ کو کیا فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو نے حالیہ دنوں میں اعلان کردیا کہ جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں سے استثنیٰ کو ختم اور ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں دو ایرانیوں پر پابندیاں عائد کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .