24 مئی، 2020، 9:41 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 83799031
T T
0 Persons

وینزویلا کے وزیر تیل کا ایران کا شکریہ

24 مئی، 2020، 9:41 AM
News ID: 83799031
وینزویلا کے وزیر تیل کا ایران کا شکریہ

تہران، ارنا- ایرانی آئل ٹینکر "فورچون" وینزویلا کے قریب ہونے کے موقع پر وینزویلا کے وزیر تیل "طارق الایسامی" نے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔

الایسامی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  توانائی کے شعبے میں ایران اور وینزویلا کے مابین تعاون، ہمیں اوپیک کے ممبروں کی حیثیت سے متحد کرنے کے علاوہ سائنسی تبادلہ اور ہائیڈروکاربن صنعت کی پیداوار کی ترقی پر مبنی ہے؛ شکریہ بھائیوں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ نکولس مادورو اور وینزویلا کے تمام شہریوں کی طرف سے ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے جہازوں کا سلام اور احترام کرتے ہیں جو ہماری بندرگاہوں میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں؛ اس توانائی کے تعاون کا مقصد ہمارے لوگوں کی جامع ترقی ہے۔

وینزویلا کی مسلح افواج کا ایران کا شکریہ

وینزویلا کے اسٹریٹجک کمانڈ آپریشنز کمانڈر "رمیجیو سبالوس" نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا کی مسلح افواج، ٹینکروں کے ذریعہ (وینزویلا) کیساتھ یکجہتی کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

انہوں نے ایرانی آئل ٹینکروں سے وینزویلا کی بحری اور فضائیہ کے تحفظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نکولس مادورو کی سربراہی میں امن سفارتکاری کا شکریہ۔

سبالوس نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے دشمن عناصر سے لڑتے رہیں گے اور مادورو کی حکمت عملیوں کی بدولت ہم جیت جائیں گے؛ ہمیں تمام دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا ارادہ ہے۔

marinetraffic ڈیٹا سینٹر کے مطابق، ایرانی فورچون آئل ٹینکر اس وقت جنوبی امریکہ کے شمالی ساحل (این سی ایس اے) پر ہے اور وینزویلا جارہا ہے، لیکن منزل بندرگاہ معلوم نہیں ہے۔

اس سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق  ایرانی آئل ٹینکر 13 مارچ 2018ء کو شہید رجائی بندرگاہ سے جنوب مغربی پانیوں کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔

فورچون آئل ٹینکر 2004ء میں تعمیر کی گئی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم تلے کام کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .