ایران کی سب سے بڑی اسٹیل تیار کرنے والی فیکٹریوں بشمول "ذوب آہن"، "فولاد مبارکہ"، "خوزستان"، "ہرمزگان"، "فولاد آلیاژی ایران"، "خراسان"، "کاوہ جنوب"، "صبا فولاد"، "چادر ملو" اور "فولاد بناب" کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران، فولاد بناب فیکٹری میں سب سے زیادہ ریبارد کی برآمدات ہوئی تھیں جس میں ایک ہزار 894 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر مذکورہ فیکٹریوں میں بھی مارچ مہینے کے دوران، مجموعی طور پر 520 ہزار 555 ٹن اسٹیل کی برآمدات ہوئی جس میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
2۔20 ملین ٹن اسٹیل انگوٹس کی پیداوار
گزشتہ سال کے دوران ایران کی سب سے بڑی 10 سٹیل پیداوار کرنے والی فیکٹریوں میں 20 ملین، 226 ہزار 881 ٹن اسٹیل انگوٹس کی تیاری ہوئی جس میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
3۔13 ملین ٹن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار
اس کے علاوہ گزشتہ سال کے دوران ایران میں 13 ملین 378 ہزار 669 ٹن اسٹیل مصنوعات کی تیاری ہوئی جس میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اب اسٹیل تیار کرنے والے سب سے بڑے 67 ملکوں میں شامل ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ 6 سالوں کے دوران ایران میں اسٹیل تیار کرنے کی گنجائش 55 ملین ٹن پہنچ جائے گی اور اس شعبے میں ایران ساتویں پوزیشن کو اپنے نام کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ