4 مارچ، 2020، 4:54 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83701957
T T
0 Persons
ایران نے منشیات سے نمٹنے میں عالمی تعاون کو غیر اطمینان بخش قرار دیا

تہران، ارنا - ایرانی ادارہ برائے انسداد منشیات کے سربراہ نے منشیات سے نمٹنے میں عالمی تعاون کو غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہدف ممالک نے اس عالمی مسئلے کے لئے مشترکہ ذمہ داری کے اصول کے نفاذ کو نظرانداز کیا ہے۔

یہ بات جنرل "اسکندر مومنی" نے ویانا میں منشیات سے متعلق 63 ویں کمیشن کے اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر "غدا والی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ایشیاء میں منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کا ایک اہم شراکت دار ملک ہے۔
جنرل مومنی نے کہا کہ ایران منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن اور دفتر کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ منشیات سے متعلق تمام پالیسی فیصلوں کو ان اداروں کے بنیادی ڈھانچے کے تحت اپنانا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی کاشت کی رپورٹوں کے مطابق، افغانستان علاقے میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف عالمی جنگ کے بارے میں مشترکہ منصوبے کے لئے ابھی تک مالی اعانت فراہم نہیں کی گئی ہے۔
ایرانی ادارہ برائے انسداد منشیات کے سربراہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کو 2019 میں افغانستان میں افیون کی پیداوار کے حجم کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کرنا چاہیئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .