27 دسمبر، 2019 11:51 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 83609855
0 Persons
بحر ہند میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

 تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی آف نیول آپریشنزاورمشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغازہوگیا ہے ۔

"غلامرضا طحانی" نے مزید کہا ہے کہ بحر ہند کے شمال میں ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغازہوگیا ہے ۔ یہ مشقیں 3 دن تک جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ مشترکہ بحری مشقیں 17 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہیں اور ان مشقوں کا مقصد بحری سلامتی اور سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

طحانی نے کہا کہ بحر ہند کا شمالی حصہ میں پائیدار امن و سلامتی برقرار ہے اور اس میں ایران کی مسلح افواج اور خاص طور پر ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کی بحریہ کا اہم کردار ہے۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے کہا تھا کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں چابہار بندرگاہ سے بحر ہند تک آج سے تین دنوں تک جاری رہیں گی۔

 انھوں نے کہا کہ تینوں ممالک کی مشترکہ بحری مشقیں، بحری اقتدار کا مظہر ہے۔

 ایڈمیرل خانزادی نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد سمندری سکیورٹی اور امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =