27 نومبر، 2019، 7:32 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83571943
T T
0 Persons
ایران، ایشیائی ہینڈ بال مقابلوں کی میزبانی کرے گا

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کا جنوب مغربی شہر «شیراز» 17ویں ایشیائی ہینڈ بال مقابلوں کی میزبانی کے لئے منتخب ہوگیا.

ایشین ہینڈبال کنفیڈریشن کے مطابق، آئندہ ایشیائی مقابلوں کا انعقاد سال 2020 کے 10 سے 21 جولائی تک شیراز کی میزبانی میں کیا جائے گا.

رپورٹ کے مطابق ایشیائی ہینڈ بال کنفیڈریشن نے ان مقابلوں کی میزبانی کو ایران کے سپرد کردیا ہے۔

ایران کے جنوب مغرب میں واقع شہر شیراز، ایشیائی ہینڈ بال مقابلوں کی میزبانی کرے گا اور اگلے سال یعنی 2020ء میں براعظم کے نوجوان کھیلاڑی، ان مقابلوں میں شرکت کرنے کیلئے ایرانی ثقافتی دارالحکومت میں جمع ہوں گے۔

ایشیائی ہینڈ بال کنفیڈریشن نے ایرانی فیڈریشن کو بھی ان مقابلوں کے انعقاد کے لئے درکار معیارات کی اطلاع دی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .