13 اکتوبر، 2019، 2:51 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83515612
T T
0 Persons
امریکہ کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایرانی سپریم لیڈر

تہران، ارنا – ایرانی قائد انقلاب نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو دوسری قوموں کے خلاف کشیدگی اور جنگ پھیلانے والے دو عناصر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایران امریکی دباو کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گے.

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے آج بروز اتوار تہران میں قائم امام حسین (ع) یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانوں اور کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے مزید فرمایا کہ ایرانی قوم امریکہ اور اسرائیل سے نمٹنے کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور ان کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی.

ایرانی قائد نے سپاہ پاسداران انقلاب کی قابل قدر صلاحیتوں اور اندرون اور بیرون ملک میں اس کے وقار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے سپاہ پاسداران کے خلاف دشمنی کے ساتھ اس کی عزت میں اضافہ کیا ہے.

انہوں نے ملک کے اندر تمام دفاعی سامان کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا.

آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین کے پیدل مارچ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ عظیم واقعہ اسلام اور اسلامی مزاحمتی فرنٹ کی طاقت کا مظہر ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .