27 اگست، 2019، 3:25 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 83454119
T T
0 Persons

ایران میں 40 ہزار افغان طلباء زیر تعلیم

27 اگست، 2019، 3:25 PM
News ID: 83454119
ایران میں 40 ہزار افغان طلباء زیر تعلیم

شہرکُرد، ارنا - ایران میں تعینات افغانستان کے سفیر نے سائنسی میدان میں ایران کی مضبوط پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایران کی مختلف جامعات میں 40 ہزار افغان طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں.

یہ بات "عبدالغفور لیوال" نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف جامعات میں 40 ہزار افغان طلباء مختلف شعبے سمیت ٹیکنیکل انجینئرنگ شعبے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں.
لیوال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی تعلقات قائم ہیں جسے افغان طلباء کے لئے سنہری موقع فراہم کردیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان سائنسی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.
واضح رہے کہ گزشتہ دس سالوں سے تین ملین افغان پناہ گزین اسلامی جمہوریہ ایران میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس ملک نے ان تمام سالوں میں ان کے لئے کوئی تعلیمی اور سائنسی سہولیات کی فراہمی سے دریغ نہیں کیا ہے.
قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے افغان پناہ گزینوں کے لئے عمدہ تعلیمی اور سائنسی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا ہے.
گزشتہ سال کے دوران 473 ہزار افغان طالب علم ایرانی مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم تھے جو نئے تعلیمی سال میں ان کی تعداد 500 ہزار تک بڑھ جائے گی.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .