محمد جواد ظریف نے اس موقع پر کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اغیار، وطن عزیز ایران میں موجودہ مضبوط اسلامی اور جمہوری نظام کو تسلیم کریں.
انہوں نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ 66 سال پہلے ٹھیک اسی دن کے موقع پر امریکہ اور برطانیہ کے ایما پر ایرانی عوام کی منتخب حکومت کیخلاف بغاوت کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لندن اور واشنگٹن کے اس شرانگیز اقدام، ایران کیخلاف بہت دباؤ ڈالنے کے بعد وقوع پذیر ہوا لیکن ایرانی عوام نے 11 فوریہ 1979 ( 22 بہمن 1357ء) میں ان کی مداخلت کا خاتمہ دیا۔
ظریف نے کہا کہ اغیار کو ایران میں اسلامی انقلاب اور جمہوری نظام کے قیام کو تسلیم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
یاد رہے کہ 19 اگست 1953ء میں برطانیہ کے خفیہ انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی (ایس آئی ایس) اور امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے زیر حمایت "آژاکس" کاروائی کے تحت ایرانی حکومت کیخلاف بغاوت کیا گیا.
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ