ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں ستارہ خلیج فارس تیل ریفائنری سے عالمی منڈیوں کو پٹرول سمیت مائع گیس ، نفتا، ہر قسم کے سالوینٹس ، بھاری اور ہلکی کٹوتی کی مصنوعات کی برآمدات کا آغاز کیا گیا ہے.
ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری کے منیجر ڈائریکٹر "محمد علی دادور" نے کہا کہ ہم توانائی اسٹاک مارکیٹ پر نہایت اہمیت دے رہے ہیں کیونکہ اس مارکیٹوں میں ستارہ خلیج فارس کا کردار ناقابل انکار ہے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری افغانستان کے لئے پٹرول کی پہلی کھیپ کو لوڈ کردیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق، ستارہ خلیج فارس ایران کی سب سے بڑی تيل ريفائنری ہے جو سپاہ پاسداران کے خاتم الانبيا ورکس آرگنائزيشن کے تعاون سے تعمير کی گئی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران میں 'ستارہ خلیج فارس' نامی تیل ریفائنری کے افتتاح کے بعد ملک میں پٹرول پیدوار کی صنعت خودکفیل ہونے کا ہدف پورا کرلیا گیا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ