22 جولائی، 2019، 2:49 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83406692
T T
0 Persons

آئل ٹینکرز کا مسئلہ اور یورپ کا دوہرا رویہ

22 جولائی، 2019، 2:49 PM
News ID: 83406692
آئل ٹینکرز کا مسئلہ اور یورپ کا دوہرا رویہ

تہران، ارنا - آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز کے ہاتھوں میں برطانوی آئل ٹینکرstena impero کے روکنے اور برطانوی فورسز کی جانب سے سپر ٹینکر گریس 1 کو تحویل میں لینے کیلئے یورپیوں کے مختلف ردعملوں سے یہ بات مظاہرہ ہوتی ہے کہ امریکہ اور یورپ کی خارجہ پالیسی دوہریزم کا شکار ہے.

برطانیہ کے بعض حکام کا کہنا ہے کہ اس بحران کے لیے ایک ڈپلومیٹیک حل کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ برطانیہ کا واحد ردعمل نہیں ہے اور برطانوی وزیر دفاع جیریمی ہنٹ نے دہمکی کی زبان سے کہا کہ 'اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہوئے ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، ہم ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کے حق نہیں اور مسائل کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنا چاہتے ہیں'.

ہر چند لندن نے امریکی حکام سے اس حوالے اشتعال انگیز بیانات کے روکنے کی درخواست کی ہے لیکن ٹرمپ نے برطانوی آئل ٹینکر کے حوالے سے کہا ہے کہ ' ہمیشہ برطانیہ کے ساتھ متحد ہیں، ہم اس واقعے کی خبر کو سنا ہے، آبنائے ہرمز میں امریکی آئل ٹیکرز بہت کم ہیں کیونکہ ہم اپنی توانائی کا استعمال کر رہے ہیں لیکن وہاں ہمارے جنگی جہاز بہت زیادہ موجود ہیں.

بہت یورپی ممالک ایران کے ذریعے برطانوی آئل ٹینکر کے روکنے کی مذمت کر کے اس کی کی جلد رہایی کا مطالبہ کیا لیکن وہی یورپی ممالک جبل الطارق میں برطانوی فورسز کے ہاتھوں میں ایرانی آئل ٹینکر کو قبضہ لینے کے اقدام پر خاموش بیٹھتے ہیں اور یہ رویہ، ایران اور برطانیہ کے سامنے یورپیوں کے دوہرے نقطہ نظر کی علامت ہے.

فرانس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں برطانوی آئل ٹینکر کے روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت کیساتھ مکمل یکجھتی کا اظہار کر دیا.

جرمنی کے حکومت نے بھی برطانوی آئل ٹینکر کی جلد رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایران کے اس اقدام کو غیر قابل قبول قرار دیا اور مذمت کی ہے.

روس نے جن کے ملاحوں کی ایک بڑی تعداد اس برطانوی ٹینکر میں ہیں کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کردیا ہے کہ اس واقعے کی صحیح تفصیلات واضح ہونے تک اس اقدام پر اظہار رائے نہیں کرے گا.

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا مغرینی نے ایران کے ہاتھوں میں برطانوی ٹینکر کے روکنے کے ردعمل پر تشویش کا اظہار کیا.

تفصیلات کے مطابق، ایران نے جمعہ کے روز کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکرstena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران میں برطانیہ کے رائل میرینز نے ایرانی سپر ٹینکر گریس 1 کو جبرالٹر کی بحری سرحد پر تحویل میں لے لیا تھا.برطانیہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایرانی ٹینکر کو خام تیل شام کو سپلائی کرنے کے خدشے کے پیش نظر تحویل میں لیا گیا ہے کیوںکہ شام کو تیل کی سپلائی بشار الاسد حکومت پر یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

*274**9410
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .