299 كاروانوں پرمشتمل 42 ہزار 903 ایرانی زائرین کو ایران ایئر کی 54 پروازوں کے ذریعے جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر پہنچادیا گیا ہے.
مدینہ منورہ سے مكہ میں ایرانی حجاج كے كاروانوں كی منتقلی كا عمل جاری ہے اور اب تک تقريبا 123 ایرانی كاروان مدینہ سے مكہ مكرمہ میں بیھجے گئے ہيں.
یاد رہے کہ رواں سال ساڑھے 86 ہزار سے زائد ایرانی شہریوں کو ملک کے مختلف شہروں میں واقع 17 ہوائی اڈوں کے ذریعے حج پر بھیجنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں.
ایرانی عازمین حج کو ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ بھیجا جائے گا جبکہ تہران کے امام خمینی (رح) بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تیس ہزار زائرین کو بھیج دیا جائے گا.
ایرانی زائرین کو سعودی عرب بھیجنے کا آپریشن 8 جولائی سے شروع ہو کر 5 اگست تک جاری رہے گا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - ایرانی حج ادارے کے مطابق، اب تک 42 ہزار سے زائد ایرانی حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں.
آپ کا تبصرہ