17 فروری، 2019، 10:40 AM
News ID: 3672211
T T
0 Persons
وارسا اور میونخ کی نشستوں میں امریکہ تنہا ہوا: ظریف

تہران، 17 فروری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس اور میونخ کی سلامتی نشست میں ایران مخالف امریکی حربے ناکام رہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی تنہائی سامنے آئی.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے گزشتہ روز لبنانی المینار ٹی وی چینلز کے ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام ممالک امریکہ سے ایران مخالف پالیسیوں کو روکنا اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنا چاہتے ہیں.
ظریف نے سوچی میں منعقد ہونے والی ایران، روس اور ترکی کی تین فریقی نشست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نشست کے دوران شام پر اچھے مذاکرات کئے گئے اور ادلب کی موضوع ایک اہم موضوع ہے.
تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی کانفرنس کا 15 فروری کو جرمنی کے میونخ میں آغاز کیا گیا جس میں 100 سے زائد ممالک کے وزراء اور صدور شریک ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ان کے ہمراہ وفد منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی کانفرنس میں شریک ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@