2 دسمبر، 2018، 5:47 PM
News ID: 3659444
T T
0 Persons
پاک ایران گیس منصوبے سے پاکستان کے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا : پاکستان

اسلام آباد، 2 دسمبر، ارنا- پاکستان کے وفاقی وزیر تیل نے ایران کے ساتھ مشترکہ گیس پائپ لائن منصوبے کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا۔

"غلام سرور خان" نے ارنا کےنمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پر عزم ہے.
پاکستانی وزیر تیل نے مزید اضافہ کیا کہ یہ منصوبہ 2009 میں طے پایا گیا لیکن کچھ مسائل کی بدولت مکمل نہیں ہوپایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انھیں ایرانی ہم منصب سے خط موصول ہوا ہے جس میں ان کو دورہ ایران کی دعوت دی گئی ہے تاہم اس دورے سے متعلق کوئی تاریخ حتمی نہیں ہوئی مگر میں ایران جانے کے لئے دلچسپی رکھتا ہوں.
انہوں نے پاک ایران گیس منصوبے پر مذاکرات کے لئے ایران کے ماہر اور تکنیکی ٹیم کے دورے پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایران سےگیس پائپ لائن کی تکمیل کا خواہشمند ہے.
پاکستانی وزیر تیل نے کہا کہ اسلام آباد نے اسی حوالےسے ایک ماہر اور متخصص گروپ بنادیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک ایران گیس منصوبے کی تکمیل کے لئے اپنی تمام تر کوشش کریں گے۔
پاکستانی وزیر تیل نے کہا کہ حکومت پاکستان، ملک کی توانائی ضروریات کو پوراکرنے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت، تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اور سمندر کے نتیچے گیس پائپ لائن بچھانے کے آپشنزکو جائزہ لے رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مین تعینات ایرانی سفیر "مہدی ہنر دوست" نے بھی حالیہ مہینوں مین کہا تھا کہ ایران امن گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے پختہ عزم رکھتا ہے۔

9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@