28 نومبر، 2018، 6:50 PM
News ID: 3658943
T T
0 Persons
امریکی پابندیاں، ایرانی بچوں کی صحت اور فلاح کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں

تہران، 28 نومبر، ارنا- قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں، ایرانی بچوں کی صحت اور ان کی فلاح و بہبود کے حقوق کی کھلی خلاف وزری ہیں۔

یہ بات "غلامحسین دہقانی" نے آج بروز بدھ، تہران میں بچوں کے حقوق سے متعلق علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیون کے ذریعے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کا آغاز کر دیا ہے جو ایران کے ساتھ دیگر ملکوں کے تعلقات کے لئے باعث نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایسی حالت میں ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتا ہے کہ ایران، برسوں سے پڑوسی ملکوں کے پناہ گزینوں اور ان کے اہل خانہ اور بچوں کی میزبان ہے اور گذشتہ تین صدیوں کے دوران ایران نے کبھی کسی ملک کو جارحیت کا نشانہ نہیں بنایا ہے اور نہ ہی کبھی کسی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔
غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ایران نے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کا سامنا کرنے کے باوجود بچوں کی اموات میں کمی اور ان کے ہر طرح کے حقوق کو فروغ دینے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس بات کا عالمی اداروں نے بھی اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے مشرق وسطی میں بچوں کی موجودہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق، شام، یمن، فلسطین اور افغانستان کے بچے سالوں سے علاقے میں امریکی مفادات اور اس کی آلہ کار حکومتوں کی مہم جوئی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تہران میں بچوں کے حقوق سے متعلق یہ علاقائی کانفرنس دس سے زائد ملکوں کے نمائندوں کی شرکت سے بدھ کے روز شروع ہوئی ہے اور آئندہ جمعے تک جاری رہے گی۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@