18 جولائی، 2018، 10:41 AM
News ID: 3638968
T T
0 Persons
ایران اور پاکستان کا سرحدی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد، 18 جولائی، ارنا – ایران اور پاکستان نے سرحدی انتظام، انٹیلیجنس اور سیکورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا.

ایرانی مسلح افواج نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان کے کچھ اعلی سطحی حکام کے ساتھ ملاقات کی.

فریقین نے اپنے ایک اختتامی بیان میں دونوں ملکوں کےدرمیان سرحدی گذرگاہ کھولنا، باہمی مفادات، پاک ایران سرحدی انتظام، فوجی اور دفاعی اور تعاون کے فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا.

اس بیان میں فریقین نےعلاقائی امن و سیکورٹی کی ترقی اور انتہاپسندی، دہشت گردی اور منظم یافتہ جرائم سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سماجی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات بڑھانے پر زور دیا.

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے فوجی ساز و سامان کی پیداوار اور مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کے لیے تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف 'جنرل محمد باقری' ایک اعلی سطحی فوجی وفد کے ہمراہ پاکستان آرمی چیف جنرل 'قمر جاوید باجوہ' کی دعوت پر اتوار کے روز پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں.

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ گزشتہ رات پاکستان چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے.

ایرانی جنرل کے اس دورے کا مقصد اس ملک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ڈپلومیسی کو فروغ دینا ہے.

بہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 40 سالوں میں ایرانی فوجی وفد کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے فوجی تعلقات کی تاریخ میں ایک بے مثال اور منفرد واقعہ ہے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی افواج کے سپہ سالار جنرل 'قمر جاوید باجوہ'نے نومبر 2017 کو تہران کا دورہ کیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@