31 مئی، 2018، 9:20 AM
News ID: 3632799
T T
0 Persons
فارسی شاعری حکمت اور اخلاقیات سے بھری ہے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، 31 مئی، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ فارسی کے اشعار حکمت اور اخلاقیات سے بھرے ہوئے ہیں اور اس روائت کو آج کے دور کی شاعری میں فروغ دینا ہوگا.

یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے دوسرے امام حضرت حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے دانشوروں، فارسی کے اساتذہ اور فارسی شاعروں کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے فارسی کے نوجوان شاعروں کی پیشرفت اور ان کے انداز شاعری کو سراہتے ہوئے شاعروں اور ادبی دانشوروں پر زور دیا کہ وہ فارسی شعر کی بے مثال روائت کو جاری رکھیں.

انہوں نے معاشرے میں انصاف، مزاحمت اور اخلاقیات سے متعلق باہمی مکالمے کو فروغ دینے کو شاعروں کا ایک اہم مقصد قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ فارسی شاعری اخلاق اور حکمت سے بھری ہے اور اس کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی شاعری کو فروغ ملے.

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ انقلاب مخالف عناصر شاعری کے مقاصد کو منحرف کرنے کے مقصد سے بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور وہ اس روائت کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں.

انہوں ںے اس بات پر زور دیا کہ دشمنوں کے ایسے مکروہ اقدامات کا سنجیدگی اور ذہانت بالخصوص گہرے معنی رکھنے والی شاعری کے ذریعے مقابلہ کرنا ہوگا.

قائد انقلاب نے مزید فرمایا کہ عوام کی شاعری میں دلچسپی کے موقع سے فائدہ اٹھا شاعری کے ذریعے معاشرے کو درپیش ضروریات کو بتانا ہوگا.

یاد رہے کہ اس ملاقات میں 31 شاعروں نے حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے سامنے اپنے اشعار اور ادبی مضامین پیش کئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@