30 اپریل، 2018، 2:55 PM
News ID: 3628450
T T
0 Persons
امریکیوں کو خطے سے نکال کر پھینکا جائے گا: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، 30 اپریل، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ امریکہ، سعودیوں اور بعض خطی ممالک کو ہمارے خلاف مشتعل کرنے میں لگا ہوا ہے تاہم امریکہ اور اس جیسے دوسرے ممالک کو خطے سے نکالا جائے گا.

یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے پیر کے روز یوم مزدور اور محنت کی مناسبت سے تہران میں مزدوروں اور محنت کے شعبے میں اعلی کارکردگی دیکھانے والوں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر قائد انقلاب نے فرمایا کہ امریکہ سعودی عرب اور بعض خطی ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بھڑکا رہا ہے تاہم خطے سے امریکہ اور اس جیسے ممالک کو نکالا جائے گا.

انہوں نے مزید فرمایا کہ آج دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لئے معاشی جنگ کی سازش کررہا ہے لہذا اس جنگ سے نمٹنے کا اصل راستہ ایرانی مصنوعات کی حمایت اور اندرونی وسائل اور قابلیت پر انحصار کرنا ہے.

آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ اغیار کی مدد پر توقع نہیں رکھنی چاہئے بلکہ ملکی حکام اور حکومت ورکس اور لیبر کے شعبوں میں مشکلات کا ازالہ کرتے ہوئے اندرونی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں.

انہوں نے مزید فرمایا کہ امریکہ کی وجہ سے آج خطے میں خون ریزی، تشدد اور عدم استحکام کی صورتحال سامنے ہے. مغربی ایشیا سے نکلنے والا ایران نہیں بلکہ امریکہ ہے اور جیسا کہ ہم نے گزشتہ سالوں میں کہا تھا کہ مارو اور بھاگ جاو کا دور ختم ہوچکا ہے.

سپریم لیڈر نے امام خمینی (رح) کے مرکز میں ایرانی مصنوعات کی نمائش میں اپنے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دباو، پابندیوں اور سامراج قوتوں کی جانب سے مشکلات کے باوجود اس نمائش میں رکھی جانے والی اندرونی مصنوعات اعلی اور معیاری تھیں جس کے لئے ایرانیوں کی محنت اور افرادی قوت کو سلام پیش کرنا چاہئے.

انہوں نے فرمایا کہ ایرانی مصنوعات کی حمایت سے ملک میں مزدرو بے روزگار نہیں ہوں گے بلکہ نوجوان طبقے کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے. عوام ایرانی مصنوعات کی حمایت کے پہلے مرحلے میں ملکی وسائل سے تیار شدہ ایشیا خریدیں.

قائد اسلامی انقلاب نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشیں بالخصوص خطے میں امریکی عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ انھیں اس بات کا علم ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف فوجی دراندازی یا مقابلے کی جرات کریں تو انھیں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا.

انہوں نے مزید فریا کہ دشمن وطن عزیز ایران کے خلاف معاشی اور تجارتی جنگ کر رکھی ہے جس کا کنٹرول روم امریکی محکہ خزانہ ہے.

انہوں نے فرمایا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلے کے سنگین نتائج اس پر نہیں بلکہ خطے کے بعض ممالک پڑیں مگر بعض علاقائی ممالک جان لیں کہ اگر وہ ایران کے خلاف محاذ آرا ہوں گے تو یقینا انھیں شکست ملے گی.

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اس خطے سے ہم نہیں امریکہ کو نکلنا ہوگا. ہم یہاں کے باسی ہیں اور خلیج فارس و مغربی ایشیا ہمارا گھر ہے. تاہم اغیار ممالک مکروہ عزائم کے ساتھ یہاں فتنہ اور فسادات کرانا چاہتے ہیں.

انہوں نے فرمایا کہ جان لیں امریکہ اور اس جیسے ممالک کو اس خطے سے نکال کر پھینکا جائے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@