17 اپریل، 2018، 10:20 AM
News ID: 3626677
T T
0 Persons
تاجکستان میں 23ویں ای سی او وزراتی کونسل اجلاس کا آغاز، ظریف کی شرکت

باکو، 17 اپریل، ارنا - تاجکستان کے دارالحکومت 'دوشنبے' میں آج بروز منگل اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 23ویں وزراتی کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوگیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ بھی شریک ہیں.

تفصیلات کے مطابق، اس اجلاس میں 'محمد جواد ظریف' اعلی ایرانی سطح وفد کے ہمراہ شریک ہیں.

23ویں ای سی او وزراتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر رکن ممالک 2025 ویژن اور ماضی کے اجلاس میں طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ لیں گے.

اقتصادی تعاون تنظیم ایک دس رکنی علاقائی تنظیم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پاکستان، ترکی، افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان اس کے رکن ممالک ہیں.

اس اجلاس میں ای سی او کے 2025 ویژن کی منظوری اور ترقی، پائیداری، علاقائی سالمیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا.

ای سی او وزراء کی کونسل (COM) پالیسی اور فیصلہ سازی کے حوالے سے اعلی ترین تنظیم ہے اور اس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا وزارتی عہدہ کے برابر نمائندوں کی جانب سے شرکت کی جاتی ہے.

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 28 فروری 2017 کو ای سی او وزراتی کونسل کا 22واں اجلاس منعقد کیا گیا تھا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@