13 فروری، 2018، 3:00 PM
News ID: 3578002
T T
0 Persons
انقلاب کے راستے کو تبدیل نہیں جاسکتا ہے: ایرانی صدر

تہران، 13 فروری، ارنا - ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کا مقصد خودمختاری، اسلامی جمہوریت، قومی اقتدار، اسلامی اور قومی ثقافت کو حاصل کرنا تھا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کے انقلاب کے راستے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے.

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے منگل کے روز ایرانی صوبوں کے گورنر جنرلز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری قوم مستحکم عزم کے ساتھ اپنے 40 سالہ انقلاب کے راستے کو جاری رکھے گا اور کوئی ملک ہمارے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرسکتا ہے.

صدر روحانی نے کہا کہ شاید عوام بعض منصوبے اور پروگراموں کے نفاذ کی تنقید کرے مگر وہ ملک کی علاقائی سالمیت، آزادی اور سیکورٹی چاہتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی شخص قومی ثقافت اور دین پر توہین اور معاشرے میں بدامنی نہیں چاہتا ہے اور بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کا اصلی مقصد سامراجی طاقتوں کے ہاتھوں سے ملک کو بچانا تھا.

انہوں نے کرمانشاہ اور کرمان کے صوبوں میں حالیہ زلزلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ عوام کی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدہ اور مناسب اقدامات کر رہے ہیں.

ایرانی صدر نے اسلامی انقلاب کی 40ویں کامیابی کی سالگرہ کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام گورنروں سے قوم کی صورتحال کی ترقی کے لئے بھرپور کوششوں کا مطالبہ کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سال کے سب سے اہم مسئلہ روزگار کے مواقع کی فراہمی ہے اور ہمیں تعلیم یافتہ جوانوں کے بے روزگاری مسائل کو حل کرنا چاہیئے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@