4 جنوری، 2018، 10:38 AM
News ID: 3571757
T T
0 Persons
ایران کی ترقی کی شرح 7 فیصد رہے گی: وزیر خزانہ

تہران، 4 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کی شرح تیل برآمدات میں اضافہ کے بغیر 7 فیصد رہے گی.

یہ بات 'مسعود کرباسیان' نے ایران کے سرکاری بینکوں کے اعلی حکام کے مشترکہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال میں تیل برآمدات کی سطح ماضی کے مقابلے میں مستحکم رہی لہذا ہمیں توقع ہے کہ تیل برآمدات کو بڑھائے بغیر ملکی ترقی کی شرح 7 فیصد رہے گی.

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق؛ مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے میں ایران کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے گزشتہ سال عالمی بینک نے بھی ایران کی شرح ترقی میں قریب 6 فیصد کے اضافے کی توقع کا اظہار کیا تھا.

عالمی بینک کی بین الاقوامی اقتصادی آؤٹ لوک 2016 کے مطابق، جوہری معاہدے کے نفاذ سے پہلے ایران کی شرح نمو دو فیصد تھا جو اب 5.8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے.

اس اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی ماہرین اور مالیاتی ادارے ایران کی ترقی اور خوشحالی میں توسیع پر اطمینان رکھتے ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@