يہ بات اسلام اباد ميں بھارت ميں اپنے فرايض انجام دينے والے سابق سفير 'عبدالباسط' نے ايرنا كے نمائندے كو خصوصي انٹرويو ديتے ہوئے كہي.
بھارت ميں تعينات رہنے والے سابق پاكستاني سفير نے بھارتي حكومت پر بھي اس منصوبے كا حصہ بننے پر زور ديا.
پاك ايران گيس پائپ لائن منصوبے كے فوائد كا ذكر كرتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ دونوں ممالك كو اپنے عوامي مفادات كو مد نظر ركھتے ہوئے اس عظيم منصوبے كي تكميل كے لئے اپني كوششيں تيز كرني چاہيں.
انہوں نے كہا كہ جب ميں بھارت ميں سفير تھا ہميشہ بھارتي عہديداروں سے ملاقات ميں اس بات كا ذكر ہوتا تھا كہ پاك،ايران گيس پائب لائن پر عملدرآمد اور دونوں ممالك كے اعتماد كي تعمير اور بحالي كے لئے بھارت اہم كردار ادا كرسكتا ہے.
انہوں نے بھارت كے ساتھ ايران كے اچھے تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ تينوں ممالك كے درميان گيس پائپ لائن بچانے سے خطے ميں استحكام آسكتا ہے.
انہوں نے خطے ميں امن اور امان كي بحالي كي اہميت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايران ہمارا برادر، پڑوسي اور اسلامي ملك ہے اور ہم اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ اچھے تعلقات كے لئے اہميت ديتے ہيں.
خطے ميں ايران كي اہميت كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ ايران خطے ميں امن اور امان كي بحالي اور علاقائي سلامتي كے لئے اہم كردار ادا كرنے كي اہليت ركھتا ہے.
انہوں نے امن پائپ لائن كے حوالے سے امريكہ كے خدشات كو مسترد كرتے ہوئے كہا ہے كہ جب اس منصوبے كي تكميل سے دونوں ممالك كے عوام كو فائدہ پہنچے گا اور اقتصادي سرگرميوں ميں اضافہ ہوگا تو امريكہ كے مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے.
1*271**
ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@
پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پاکستانی حکومت سنجیدہ اقدامات کرے: پاکستانی سفارتکار
24 ستمبر، 2017، 1:37 PM
News ID:
3526656
اسلام آباد،24 ستمبر،ارنا - پاکستان کے اعلی سفارتکار نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی اہمیت کا حوالہ دیتےہوئے پاکستانی حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں.