16 ستمبر، 2017، 8:35 PM
News ID: 3515168
T T
0 Persons
ايراني سياح جلد بغير ويزے روس جاسكيں گے: روسي سفير

ساري، 16 ستمبر، ارنا – اسلامي جمہوريہ ايران ميں تعينات روس كے سفير نے كہا ہے كہ دونوں صدور كے درميان طے پانے والے معاہدے كے مطابق ايراني سياح جلد ويزوں كے بغير روس كا سفر كرسگيں گے.

يہ بات 'لوان جاگاريان' نے ہفتہ كے روز ايراني شمالي صوبے مازنداران كے ساري شہر كے گورنر 'ربيع فلاح جلودار' كے ساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہمارے ملك 2017 كے آخر تك اس معاہدے كے مطابق عمل كرنے پر اتفاق كركے اور ايران كي جانب سے اس پر عملدرآمد كرنے كا انتظار كرتے ہيں.

جاگاريان نے كہا كہ ايسے معاہدے كے ساتھ روسي سياحوں ويزے كے بغير اسلامي جمہوريہ ايران كا دورہ كريں گے اور ابھي صورتحال ميں تركي، تھائي لينڈ اور متحدہ امارات كے سياحوں كے لئے ويزے كي منسوخي كے منصوبے پر عملدرآمد كررہا ہے.

فلاح جلودار نے ايران اور روس كے درميان سياسي اور تجارتي تعلقات كي ترقي پر خوشي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ايراني شمالي صوبے مازندران روس كے ساتھ اقتصادي، تجارتي اور قدرتي وسائل كے حوالے سے اچھے باہمي تعلقات قائم كرسكتا ہے.

انہوں نے كہا كہ روس كے ساتھ دوطرفہ تعلقات كو فروغ دينے كے سب سے اچھا راستہ ويزوں كي منسوخي اور سبز كسٹمز منصوبے پر عملدرآمد كرنا ہے.

9393*274**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@