14 اگست، 2017، 1:46 PM
News ID: 3509492
T T
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی لبنان کی 33 روزہ جنگ کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز صہیونیوں کے خلاف لبنان کی 33 روزہ جنگ کی کامیابی کی سالگرہ پر اپنے لبنانی ہم منصب اور مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کی.

'محمد جواد ظریف' نے لبنانی وزیر خارجہ 'جبران باسل' اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل 'سید حسن نصراللہ' کو اپنے پیغامات میں 2006 میں لبنانی قوم کو ناجائز صیہونی ریاست کی فوج کے خلاف 33 روزہ جنگ لڑنے اور کامیابی کی 11ویں سالگرہ پر مبارکباد دی.

محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لبنان کے علاقے عرسال میں دہشتگردوں کے خلاف لبنانی مسلح افواج اور مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ فتوحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی یہ فتح لبنان میں مختلف مذہبی اور نسلی گروہوں کی مزاحمت اور اس ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کا نتیجہ ہے.

انہوں نے کہا کہ ناجائز صیہوںی ریاست اور اس کے اتحادیوں کے خلاف لبنانی قوم کی مزاحمت جاری رہے گی اور وہ باہمی اتحاد کے ذریعے صہیونیوں کی سازشوں کو ناکام بالخصوص اس کی حمایت کرنے والے علاقائی اور دنیا کے ممالک کے عزائم کو خاک میں ملائے گی.

٢٧٤**