ارنا نیوز ایجنسی اور مشہور جاپانی اخبار کے سربراہوں کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بیجنگ - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور جاپان کے مشہور اخبار (Asahi) کے سربراہوں نے ایک ملاقات کے دورانب مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، ارنا کے منیجنگ ڈائریکٹر 'محمد خدادی' اور جاپانی اخبار کی چیف ایڈیٹر 'یونجی ناکایا' نے منگل کی شام ایک ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اور سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا.

اس ملاقات میں فریقین نے ارنا اور اساہی اخبار کے مابین خبریں اور تصویروں کے تبادلے اور اس کے علاوه تکنیکی تعاون پر زور دیا.

محمد خدادی نے باہمی خبر رسانی کے شعبے میں تعاون بڑهانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ خبروں کی نشر کو نئے طریقوں اور شفاف خیالات سے کیا جائے.

ارنا کے منیجینگ ڈائریکٹر نے اس نشست میں مزید کہا کہ ارنا نیوز اور جاپانی اخبار کے مابین تعاون بڑهانے سے خبروں کے معیار میں اضافہ اور ملکی روابط میں پیشرفت لانے میں مدد ملے گی.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور جاپان کے خبر رساں ادارے (Kyodo) کے درمیان بھی دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے.

ارنا چیف محمد خدادی اور کیوڈو نیوز ایجنسی کے سربراہ ماساکی فوکویاما نے ٹوکیو میں ایک خصوصی تقریب میں 12 نکاتی معاہدے پر دستخط کئے.

اس معاہدے کا اہم مقصد ارنا اور کیوڈو خبر رساں اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعلقات کو مزید بڑھانا ہے.

٢٧٤**