23 جون، 2017، 9:56 AM
News ID: 3471950
T T
0 Persons
ایران کے مغربی علاقے میں تین دہشتگرد ہلاک

تہران - ارنا - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فورسز نے ایران کے مغربی صوبے 'کردستان' میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی ایران کے خلاف منصوبہ بندی ناکام بنادیا.

سپاہ پاسداران کی بری فورسز کے مطابق، ملک دشمن عناصر پر مشتمل ایک گروپ دہشتگردانہ کاروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا مگر پاسداران انقلاب نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا.

اس آپریشن کے دوران تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا.

سپاہ پاسداران کی سیکورٹی فورسز نے ایران کے مغربی علاقے کردستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، اور بارودی مواد کرلی ہے.

یاد رہے کہ 7 جون کو داعش کے سفاک دہشتگردوں کی جانب سے تہران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر حملوں کے بعد ایرانی سیکورٹی فورسز نے جوابی ردعمل میں ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جس کے نتیجے متعدد دہشتگرد گروپ تباہ اور درجنوں دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار ہوئے.

7 جون کو تہران میں ایرانی مجلس اور امام خمینی (رح) کے مزار پر دہشتگردی کے حملوں کے نتیجے میں 18 روزہ دار شہید اور 56 افراد زخمی ہوگئے.

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (IRGC) نے تہران حملوں کے جوابی ردعمل میں اتوار کی رات شام کے علاقے دیر الزور میں قائم داعش کے تکفیری اور دہشتگردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو میزائلوں سے نشانہ بنایا.

پاسداران انقلاب کے مطابق، کرمانشاہ اور کردستان میں موجود آئی آر جی سی ایرواسپیس بیس سے شام میں قائم دہشتگردوں کے مراکز پر درمیانے سطح اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو سنگین نقصان پہنچا.

اس کاروائی میں 170 سے زائد دہشتگرد ہلاک اور ان کے جنگی آلات، تنصیبات اور اسلحہ ڈپو بھی مکمل تباہ ہوگیا ہے.

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ اس کاروائی کا مقصد اور پیغام واضح ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے علاقائی اور بیرونی حواری اور حامیوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ اگر ایرانی قوم کے خلاف ایسے سفاکانہ اور شیطانی اقدامات دہرائے گئے تو آئندہ ہمارا ردعمل مزید سخت اور تباہ کن ہوگا.

274**