1 جون، 2017، 1:33 PM
News ID: 3468943
T T
0 Persons
نئی فیفا رینکنگ، ایشیا میں ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار

تہران - ارنا - بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (FIFA) کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم ایشیائی ٹیموں کے درمیان پہلی نمبر پر ہے.

فیفا رپورٹ کے مطابق؛ ایرانی ٹیم 829 پوائنٹس کے ساتھ ایشیا میں پہلی اور عالمی رینکنگ میں 30ویں نمبر ہے.

گزشتہ رینکنگ میں بھی فیفا نے ایران کی قومی فٹ بال کی پوزیشن کو ایشائی ٹیموں کے درمیان پہلی پوزیشن میں قرار دے دیا تھا.

اس رینکنگ میں جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں بالترتیب ایشیا میں دوسری اور تیسری نمبر پر ہیں.

بین الاقوامی ٹیموں کی رینکنگ میں برازیل پہلی، ارجنٹائن اور جرمنی دوسری اور تیسری نمبر پر پوزیشن رکھتی ہیں.

یاد رہے کہ مختلف قومی فٹ بال کلپ سمیت علاقائی اور یورپی ممالک میں کھیلنے والے ایرانی کھیلاڑی تربیتی کیمپ میں مونٹی نیگرو اور ازبکستان کیساتھ 4 اور 12 جون کو پوڈگوریکا اور تہران میں ہونے والے مقابلوں کیلئے تیاری کریں گے.

عالمی فٹ بال فیڈریشن (FIFA) کے مطابق، ایرانی ٹیم فٹ بال ورلڈکپ کے ابتدائی مقابلوں کی تیاری کے لئے مونٹی نیگرو کی قومی ٹیم کے ساتھ ایک دوستانہ میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ 12 جون تہران میں ورلڈکپ گروپ 1 میں شامل ازبکستان کی ٹیم کے ساتھ ایک حساس میچ کھیلے گی.

٢٧٤**