30 مئی، 2017، 10:04 AM
News ID: 3468637
T T
0 Persons
ایران میں 25ویں عالمی قرآن ایکسپو کا آغاز

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 25ویں عالمی قرآنی نمائش کا آغاز گزشتہ پیر کے روز ہوا جو 2 جون تک جاری رہے گی.

25ویں بین الاقوامی قرآنی نمائش رمضان المبارک کے مہینے کے تیسرے دن میں گزشتہ سال کی طرح تہران میں ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس 'سید رضا امیری صالحی' کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا جس میں قرآن کی سب سے نئی مصنوعات ،ثقافت اور آرٹ کے شعبوں میں چار مارکیٹوں میں پیش کی جا رہی ہے.

ایرانی نائب وزیر ثقافت و اسلامی گائیڈنس علامہ 'محمدرضا حشمتی' کے مطابق، بین الاقوامی نمائش میں قرآنی سرگرمیوں ، قرآنی سافٹ ویئر میں دلچسبی رکھنے والوں کے لیے سنہری موقع ہے.

'قرآن، اخلاق اور زندگی'، اس سال کی نمائش کا عنوان رکھا گیا ہے.

اپریل کے اوایل سے اب تک 18 ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ 20 دیگر کمیٹیاں اس بین الاقوامی قرآنی نمائش کے انعقاد کے لیے سرگرم عمل تھیں.

اس سال کی نمائش کے قرآنی حصے میں شائقیں کو قرآن مجید کے سب سے بڑے تراجم اور تفاسیر جیسے آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی، آیت اللہ موسوی اردبیلی اور آیت اللہ محمد زادہ خراسانی کے تراجم اور تفاسیر متعارف کیا جا رہا ہے.

25ویں عالمی قرآن نمائش میں 20 ممالک کے ذرائع ابلاغ اور نمائندوں کی شرکت متوقع ہے.

علامہ'محمدرضا حشمتی' نے مزید کہا کہ 25 ویں بین الاقوامی نمائش میں ایرانی صدر مملکت حسن روحانی کی موجودگی میں قرآنی شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو انعاموں سے نوازا جائے گا.

ایران کی وزارت ثقافت اور تہران بلدیہ کے تعاون کے ساتھ یہ نمائش شام سے آدھی رات تک شائقین کی میزبانی کرے گی.

یہ نمائش 50 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر امام خمینی (رح) نماز گراؤنڈ میں منعقد کی جا رہی ہے.

پانچ روزہ اس قرآنی نمائش میں مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے.

آرٹس، مدرسے، یونیورسٹیں، بچے اور نوجوان، لکھاری ، قرآنی ادارے اور ڈیجیٹل میڈیا ان سب شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اس سال کی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں.

اس نمائش میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکار اپنے آرٹ مصنوعات کی نمائش کریں گے.

9410٭274٭٭